باغ،گورنمنٹ بوائز مڈل سکول غنی آباد 75 سالہ ''ڈائمنڈ جوبلی ''تقریب کا اہتمام

بدھ 30 اکتوبر 2024 17:49

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2024ء) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول غنی آباد 75 سالہ ''ڈائمنڈ جوبلی ''تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ریٹائرڈ صدر معلم راجہ محمد رشید نے کی جبکہ نظامت کے فرائض راجہ عتیق الرحمان صدر معلم ادارہ ہٰذا نے سر انجام دیے۔تقریب میں بانی ادارہ مولانا محمد عبدالغنی مرحوم جنہوں نے 1943 برصغیر کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیو بند سے فراغت کے بعد نامساعد حالات اور ڈوگرہ سامراج کی چیرہ دستیوں کے باوجود اپنے جانثار رفقاء کے تعاون سے دینی اور عصری تعلیم کی بنیاد رکھی۔

1949 کو سرکاری سطح پر پرائمری سکول جھڑ کا آغاز ہوا۔ 1949 سے ہنوز ادارہ ہذا سے فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات جن میں کمیشنڈ آفیسران، سول آفیسران، علماء، پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینیئرز، پی ایچ ڈی و ایم فل سکالرز، صحافی، ججز، وکلاء، کاروباری شخصیات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان شخصیات نے آزار کشمیر، پاکستان اور بیرون ملک میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

مقررنین نے کہا کہ غنی آباد ایک مردم خیز دھرتی ہے جہاں سے علم کی ایسی شمع روشن ہوئی جس نے ریاست بھر میں نابغہ روزگار شخصیات پیدا کی ہیں جن کی بنیاد بوا ئز سکول غنی آباد ہی رہی ہے۔مقررنین نے بانی ادارہ سمیت جملہ تدریسی خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ اور فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے سردار عبدالواحید کمشنر پونچھ ڈویژن نے بطور مہمان خصوصی حطاب کیا ان کی علاوہ راجہ عبدالستار خان سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن،پروفیسر ڈاکٹر راجہ محمد ممتاز خان(تمغہ امتیاز پاکستان)،پرنسپل پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ،راجہ اشتیاق کمشنر ان لینڈ ریونیو،راجہ شاہد محمود ڈائریکٹر پلاننگ کالجز آزادکشمیر،،ڈاکٹر راجہ صداقت ڈپٹی کمشنر باغ،سردار سلطان علی طاہر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ باغ، عزرا فیاض ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ باغ،سردار مشتاق خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ باغ، زیب النسا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ باغ اور دیگر نے خطاب کیا۔

\378