آزاد کشمیر میرپور بورڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کریں، عوامی حلقے

بدھ 30 اکتوبر 2024 18:07

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2024ء) آزاد کشمیر میرپور بورڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار باغ کے عوامی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر،وزیر اعظم،چیف سیکرٹری،وزیر تعلیم سکولز،تعلیمی بورڈ میرپور کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرپور بورڈ کے اندر جلد از جلد پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کریں اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا جائےتاکہ طلباء وطالبات کے اندر مایوسی کو ختم کیا جائے۔ عوامی حلقوں کے نمائندوں نے چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور خصوصی دلچسپی لیں اور تقریب کا انعقاد کر کے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو باقاعدہ انعامات سے نوازا جائے۔