سردارحاجی محمدعزیزمسلم کانفرنس کاقیمتی اثاثہ ،سردار محمدعبدالقیوم کے قریبی ساتھی تھے،کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، سردارعتیق احمد

بدھ 30 اکتوبر 2024 21:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء) صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا کہ سردار حاجی محمدعزیز خان مسلم کانفرنس کاقیمتی اثاثہ تھے اور مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔گزشتہ روز منہاسہ میں سردار حاجی عزیز محمد خان مرحوم کی سالانہ دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ حاجی محمد عزیز خان ایک غریب پرور خدا ترس انسان تھے جنہوں نے علاقہ کی بھرپو ر انداز میں خدمت کی۔

مرحوم ایک معروف کاروباری شخصیت بھی تھے اور بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ۔مرحوم کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی مجاہد اول کے ساتھی قریبی قرابت داری تھی اور ہمیشہ مجاہد اول کے ساتھ اگلی صف میں انہیں کھڑا پایا۔سردارعتیق احمدخان نے مزید کہا کہ کہ سردار حاجی محمد عزیز خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہوسکتا ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی اور ان کی خدمات پرآج ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔