مسقط عمان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کے وفد کی فاروق ستار کی سربراہی میں اسحاق ڈار سے ملاقات

بدھ 30 اکتوبر 2024 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء) سقط عمان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمایاں ارکان پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی سربراہی میں ڈپٹی وزیراعظم/ وزیر خارجہ جناب اسحاق ڈار سے وزارت خارجہ کے آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

وفد میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ اراکینِ جن میں عمر ریاض، سید حارث، چوہدری اسلم، عمران صدیقی، سکندر بخاری اور احمد سبحانی شامل تھے۔ ملاقات میں پاک عمان تعلقات کو بہتر بنانے اور کاروباری، تجارتی صنعتی سرگرمیوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ وفد کو حکومت پاکستان کے ہر ممکن تعاون اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔ ڈپٹی وزیر اعظم نے ڈاکٹر فاروق ستار کی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کی جانے والی خدمات کو بھی سراہا۔