
قاضی فائز عیسیٰ کے کرتوت قبر تک ان کا پیچھا کریں گے، تاریخ اُن کے محاسبے کو تیار ہے
9 سالہ بچی کو گھسیٹنا اور 11 ماہ کے بچے کو بستر سے گرانا جائز ہے؟ لیکن فائز عیسٰی کے سامنے اونچی آواز میں بولنا ناجائز ہے؟ سابق چیف جسٹس کے ساتھ پیش آئے واقعے پر پی ٹی آئی کا ردعمل
محمد علی
بدھ 30 اکتوبر 2024
22:00

(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیرداخلہ کے اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سےمضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کا بیان نہایت بیوقوفانہ حد تک مضحکہ خیز اور مینڈیٹ چور بندوبست کی ذہنیت کا عکاس ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دوسرے روز دنیا کو بتاتے ہیں کہ ہم صرف ان پڑھ ہی نہیں پرلے درجے کے احمق اور جاہل بھی ہیں، خود ساختہ وائسرائے صاحب قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی شہریت کی منسوخی سے پہلے کسی پڑھے لکھے وکیل سے قانون سے متعلق سیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ پاکستان ان کے آبا و اجداد کی راجدھانی یا خاندانی جاگیر تو ہے نہیں کہ یہاں درباری اپنی زبانوں کے لمبائی کے مطابق بیان دیں، شناختی کارڈ، پاسپورٹس یا شہریت کی منسوخی و اجرا کے فیصلے محسن نقوی کی صوابدی نہیں بلکہ یہ آئین و قانون کے مرہونِ منت ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آئین و قانون کی گردن پر پیر رکھ کر مرضی کے فرمان جاری کرنے کے بیہودہ سلسلے نے دنیا میں پاکستان کا جمہوری اور آئینی تشخص بری طرح مجروح کیا ہے، قاضی فائز عیسیٰ کے کرتوت تو قبر تک ان کا پیچھا کریں گے جبکہ تاریخ اُن کے محاسبے کو تیار ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ محسن نقوی ”غنڈہ راج“ کے خیالی سیٹ سے اتریں اور دنیا کو اپنےجاہلانہ جلال دکھانے کی بجائے تھوڑی سی تمیز اور قانون کے احترام کی اداکاری کی ہلکی سی کوشش ہی کرلیں، کسی سے کوئی غلطی یا جرم سرزد ہوا ہے تو خود قاضی کی پتلون پہن کر اچھلنے کی بجائے عدالت کو فیصلے کا موقع دیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.