
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے سکیورٹی انتظامات مکمل ،پولیس
جمعرات 31 اکتوبر 2024 12:03

(جاری ہے)
سکیورٹی کے لئے پنڈال کے اطراف میں 175سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اے سی رائے ونڈ کے آفس میں کنڑول روم قائم کیا گیا ہے۔تبلیغی اجتماع کا پہلا سیشن31اکتوبر سے اتوار 3نومبر تک جاری رہے گا۔سی سی پی اولاہور نے کہا کہ والینٹیئرزکی مدد سے شرکاکی تلاشی کویقینی بنایا جائے۔ رائیونڈ اجتماع میں آنے والے ہر شخص کی بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے تصدیق کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔ سپروائزری افسران اجتماع کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں۔سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے اجتماع کی متواتر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ افسران و جوان الرٹ ہو کر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں، مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھیں۔شرکا کسی بھی لاوارث بیگ، مشکوک اشیا و سرگرمی کی صورت میں ڈیوٹی پر موجود پولیس کے جوانوں کو مطلع کریں۔تبلیغی اجتماع میں آنے والی گاڑیوں کی پارکنگ اور ٹریفک کی منظم روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کا خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔اجتماع کے داخلی و خارجی سکیورٹی پوائنٹس پرتعینات جوان شرکا سے شائستگی سے پیش آئیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شرکا چیکنگ پوائنٹس پر تعینات پولیس کے جوانوں سے تعاون کریں۔پولیس ٹیمیں رائیونڈ اجتماع سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھیں۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے ایمرجنسی بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر ، کمشنرلاہورڈویژن کی زیرصدارت لیبرسیفٹی اقدامات ، کم ازکم اجرت کو یقینی بنانے کیلئے اہم اجلاس
-
عمران خان کے احتجاجی تحریک موخر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم، اسوقت قومی اتحاد اشد ضروری ہے‘ خواجہ سعد رفیق
-
ایف بی آر افسران کو ایس ایچ او کے اختیارات دینے سے ٹیکس کلیکشن کم ہوگی،حنیف لاکھانی
-
سندھ پولیس میں کم عمربھرتیوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں
-
مرتضی وہاب نے کراچی کی بدترین شہروں کی فہرست میں شمولیت مسترد کردیا
-
ریلوے نے مسافر ،مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ
-
1240 ارب کے ترقیاتی پروگرام میں سے 64 فیصد حصہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مختص کیا گیا ‘ مریم اورنگزیب
-
مسلم لیگ ن بلوچستان کے اعلی سطح وفد کے اسپیکر چیمبر میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے تفصیلی ملاقات
-
پنجاب کی مینڈیٹ چورسرکار کی ترجمان بدزبان ہی نہیں بد دماغ بھی حد سے بڑھ کر ہے، ترجمان پی ٹی آئی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرکابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.