ٴْ باچاخان کلب لورالائی نے ہیواد کلب سنجاوی کو ہراکر شہدائے ایف سی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

ہفتہ 2 نومبر 2024 22:35

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2024ء) چوتھا آل بلوچستان شہدائے ایف سی فٹبال ٹورنامنٹ 2024 کے سلسلے میں آج ایک شاندار فائنل میچ باچاخان کلب لورالائی اور ہیواد کلب سنجاوی کے درمیان کھیلا گیا. باچاخان کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول سے میچ اپنے نام کرلیا اس شاندار فائنل میچ کے چیف گیسٹ لورالائی سکاوٹس کے کمانڈر بریگیڈیئر نوید قلب عباس تھے فائنل میچ دیکھنے کے لیے ضلع بھر سے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھے چیف گیسٹ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعاروفی ملاقات کی ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہمان خاص کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی چیف گیسٹ نے وینر ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنراپ ٹیم کو پچاس ہزار، اور دونوں ٹیموں کو ٹرافیوں سے نوازا ٹورنامنٹ کمیٹی کے جانب سے بریگیڈیئر نوید قلب عباس اور دیگر مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیئے مہمان خاص نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو مالی معاونت فراہم کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف گیسٹ نے کہا کھیلوں کے فروغ سے ہمارے نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہنگے۔

(جاری ہے)

ایف سی بلوچستان ایک طرف جہاں علاقے میں امن امان قائم کرنے میں کردار ادا کررہی ہے تو وہی نوجوانوں کو شاندار ماحول مہیا کر کے کھیلوں کے ٹورنامنٹ کروائے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بجائے صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ہمارا علاقہ میں خوشحالی اور ترقی آے۔