سرگودھاپولیس کی کامیاب کارروائی،تاوان کیلئے اغواکئے جانے والے تاجر کو بحفاظت بازیاب کروا لیا

پیر 4 نومبر 2024 20:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2024ء) سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے تاوان کے ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کر لی،10 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کئے جانے والے تاجر کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے مطابق 14 اکتوبر 2024ء کو سرگودھا کے رفیق نامی تاجر کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی جس پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے فوری اغوا کا مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں،مغوی کے گھر والوں کو بازیابی کے لیے 10 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی۔

پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مغوی کوضلع سرگودھا میں موجود زیر تعمیر مل سے بحفاظت بازیاب کروا کر وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔