پنجاب میں مویشی پال فارمرز کیلئے 11ارب روپے کے بلاسود قرضوں کے پراجیکٹ کا آغازکردیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب لائیواسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن شروع، 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگا، مویشی پال فارمر27 ہزار روپے فی جانور قرض حاصل کرسکیں گے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 6 نومبر 2024 18:33

پنجاب میں مویشی پال فارمرز کیلئے 11ارب روپے کے بلاسود قرضوں کے پراجیکٹ ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 نومبر 2024ء ) پنجاب میں مویشی پال فارمرز کیلئے 11ارب روپے کے بلاسود قرضوں کے پراجیکٹ کا آغازکردیا گیا، مویشی پال فارمر27 ہزار روپے فی جانور قرض حاصل کرسکیں گے۔ پنجاب کو صرف چند ماہ میں فارمر ترقی اور جدت کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بے مثال اور منفرد تاریخی سکیم متعارف کراد ی۔

مویشی پال فارمرز کے لئے 11ارب روپے کے بلا سود قرضوں کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف لائیواسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، پنجاب کا پہلا منفرد لائیو اسٹاک کارڈ 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگا۔ سی ایم لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈڈیلرسے ونڈا، منرل مکسچر اور سائلج خریدا جاسکے گا- لائیوسٹاک کارڈ سے پنجاب بھر میں 80 ہزار فارمرز مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

مویشی پال فارمر27 ہزار روپے فی جانور قرض حاصل کر سکیں گے۔ لائیوسٹاک فارمرز اپنے مویشیوں کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک بلا سود قرض حاصل کرسکے گا۔ لائیوسٹاک فارمرز کو 4 ماہ میں قرض کی مساوی اقساط ملیں گی۔ 4 ماہ کے بعد پے منٹ کرنا ہوگی۔ مویشی پال فارمرز قریبی ویٹرنری ہسپتال سے لائیوسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لئے پی ایل سی اور شناختی کارڈ نمبر 8070 پر میسج بھیجا جا سکےگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لائیوسٹاک فارمرز کی آسانی کیلئے ہیلپ لائن 0800-09211 بھی فنکشنل کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں بسنے والے ہر فارمر کی معاشی خود مختاری کیلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں، پنجاب کے کاشتکاراور لائیو سٹاک فارمر کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، سب کوشریک کریں گے۔