لیسکو اجلاس، صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور شکایات کے ازالے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر غور

بدھ 6 نومبر 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2024ء) چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور شکایات کے ازالے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر غور کیا گیا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور شکایات کے ازالے کے لیے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ متعلقہ افسران صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اقدامات کریں اور اس حوالے سے کوئی شکایت موصول ہونے کی صورت میں بروقت کارروائی کریں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ لیسکو کے کسٹمرسروسز سنٹرز میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور کسٹمر سروسز سنٹرز آنیوالے صارفین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

اجلاس میں انجینئر شاہد حیدر کے علاوہ ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کولاچی، چیف فنانس آفیسر بشری عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل،کمپنی سیکرٹری گوہر ایوب،چیف انجینئر آپریشنزعباس علی، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، چیف انجینئرپی آئی یو اعجاز بھٹی، منیجر کمرشل طاہر ندیم،چیف انجینئر پی ایم یو شعیب عاصم، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر اقبال، ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ اور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد موجود تھے۔