
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
شہریوں کو معیاری، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے،شرجیل میمن
منگل 29 اپریل 2025 23:23

(جاری ہے)
اجلاس میں عوام کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی گاڑیاں فراہم کرنے کے مختلف ماڈلز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ کراچی کے شہریوں کو معیاری، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز سے نہ صرف شہر کا ٹیکسی نظام بہتر ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی واضح کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں ٹیکسی گاڑیوں کے نظام کو ایک مربوط اور جدید انداز میں ایک ہی نظام میں لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، تمام ٹیکسی سروسزکو ایک چھتری تلے منظم کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو محفوظ، معیاری اور قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جا سکیں، ایک تمام ٹیکسی سروسز کے لئے ایک ہی نظام کے اقدام سے کرایوں، سروس کے معیار اور گاڑیوں کی انسپیکشن کے نظام میں بہتری آئے گی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے،پہلے مرحلے میں ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار پنک اسکوٹیز مفت فراہم کی جائیں گی، اسکوٹیز کی فراہمی کے لیے تیز رفتار اقدامات جاری ہیں تاکہ خواتین کو سفری سہولت میں آسانی میسر آ سکے۔ انہوں ںے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کراچی میں چلنے والی روایتی بسیں دیگر اضلاع میں منتقل کی جائیں اور شہر کا مکمل بس نظام ای وی بسز پر منتقل کیا جائے، کراچی کے شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکر بسز رواں سال جون تک پہنچ جائیں گی، جبکہ نئی بسوں کی ایک بڑی کھیپ جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں متوقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ای وی گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس، پارکنگ اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی تیزی سے کام جاری ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لیے نئی بسوں کی خریداری کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے مختلف مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو قائل کیا جا رہا ہے، حکومت سندھ سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی ماڈل کالج فار گرلز جی-الیون/1 آمد، جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پاکستان ہاؤس کا دورہ، پاکستانی سفیر نے ظہرانے کا اہتمام کیا
-
کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیر اعلی سندھ
-
بلوچستان کی ترقی مالی خود انحصاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
-
عظمی بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کے گھر آمد، سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر ا ظہار تعزیت
-
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.