Live Updates

بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب

منگل 29 اپریل 2025 23:36

بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ  کو مسترد کرچکا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بھارت عالمی دہشت گرد ہے۔ غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامے کو مسترد کرچکا ہے۔ بھارت کی اپنی ہی فوج نے پہلگام حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ دل کے علاج کے لئے گئے معصوم بچوں کو بغیر آپریشن واپس بھیجنابھارت کاغیر انسانی اقدام ہے، اس کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، جنگ کی صورت میں بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مودی نے سستی شہرت کے لئے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت عالمی میڈیا کی کوریج نہ ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی خاطر کٹ مرنے کو تیار ہے۔اس موقع پر وفد نے کہا کہ ملک کی خاطر اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات