بھاگ میں امن و امان اولین ترجیح ، جرائم پیشہ عناصر سے رعایت نہیں ہوگی،ڈی آئی جی نصیرآباد

جمعرات 7 نومبر 2024 19:45

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2024ء) ڈی آئی جی نصیر آباد ڈویژن ایاز بلوچ کی زیر صدارت پولیس تھانہ بھاگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی بلدیاتی نمائندوں سول سوسائٹی نے امن و امان کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایاز بلوچ نے کہا بھاگ میں امن و امان اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر سے رعایت نہیں ہوگی بھاگ پولیس کو بہتر کارکردگی دکھانی ہو گی صدر تھانے کے قیام کے لیے حکام بالا کو درخواست دی جائے گی امن و امان کی بحالی کے لیے پولیس کے ساتھ علاقائی معتبرین اور عوام کا تعاون ضروری ہے ضلع کچھی میں 48 فیصد ایریا کی حفاظت کیلیے پولیس کی نفری انتہائی کم ہے پولیس تھانہ بھاگ میں ٹوٹل پولیس کی نفری 67 ہے نفری کے کمی کے باوجود پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے آبادی بڑھ گئی ہے لیکن پولیس نفری 30 سال پرانی ہے بھاگ تا بختیارآباد روڈ کو حفاظت کے لیے بختیار آباد انتظامیہ سے مل کر ٹرانسپورٹ کی حفاظت یقینی بنائیں گے بھاگ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس گشت کو بڑھایا جائے گا کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈی آئی جی امیر جان ڈی ایس پی ڈھاڈر عبد الحمید تھہیم ایس ایچ او غلام مصطفیٰ کلہوڑو سی آئی انچارج منظوراحمد ابڑو محمد یعقوب عباسی محبوب مستوئی اسپیشل برانچ غلام حیدر بزدار و پولیس آفیسران شریکِ ہوئے کھلی کچہری میں چیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ مفتی کفایت اللّٰہ قبائلی شخصیت ارباب قادر بخش ایری میر اسماعیل خان چھلگری میرگل محمد مغیری میر عبدالجبار ایری ایکشن کمیٹی بھاگ کے چیرمین عبدالستار بنگلزئی میران بلوچ مولانا سید ارشد شاہ غلام حسین بلوچ ماما رحیم بنگلزئی مولانا محمد یوسف گویا کامریڈ نور احمد جاموٹ محمد پناہ ایڈووکیٹ رئیس محمد عثمان ہانبھی عطا ئاللہ مستوئی کامریڈ ٹکا خان کلواڑ کامریڈ وحید ملیزئی و دیگر شہریوں نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔