علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے،چوہدری شجاعت

ہفتہ 9 نومبر 2024 22:54

علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2024ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارپارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا،چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں علامہ اقبال ڈے پر تقریبات منعقد کی گئیں، مرکزی تقریب مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں۔

(جاری ہے)

منعقد ہوئی جس میں پارٹی راہنماوں ڈاکٹر محمد امجد، غلام مصطفیٰ ملک،مسز فرخ خان،کنور دلشاد،مہرین ملک آدم،ڈاکٹر رحیم اعوان،عاطف مغل،عجب گل سورانی،جہانزیب امجد، عظام چوہدری،راؤ ساجد سمیت دیگر عہدے داروں اور پارٹی ورکروں نے شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا،چوہدری شجاعت حسین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی جلا بخشی،انہیں خواب غفلت سے بیدار کیا اور نوجوانوں کو علم وتحقیق،جدت،انفرادی ومعاشرتی ارتقاء کی منازل طے کرنے کی تلقین کی،پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اتحاد بین المسلمین کے بڑے داعی تھے،علامہ اقبال عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اقبال کا فلسفہ خودی موثر ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے انکے فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہوکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔