علامہ محمد اقبال معروف شاعر،مصنف،قانون دان،سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات تھے، ثروت اعجازقادری

ہفتہ 9 نومبر 2024 22:54

علامہ محمد اقبال معروف شاعر،مصنف،قانون دان،سیاستدان اور تحریک پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2024ء) علامہ محمد اقبال کو شاعرے مشرق اور پاکستان کے قومی شاعر کا خطاب حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے علامہ محمد اقبال کی یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال معروف شاعر،مصنف، قانون دان،سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات تھے۔

آج علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہم سب کے سامنے ہیں۔علامہ اقبال کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے۔انہوں نے ہی ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ ملک کا نظریہ دیا۔آج ہم ایک آزاد ملک میں علامہ اقبال کے نظریے کی وجہ سے سانس لے رہے ہیں۔علامہ اقبال اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ شاعری کے ذریعے علامہ محمد اقبال نے اسلام اور امت مسلمہ کا نظریہ پوری دنیا تک پہنچایا۔علامہ اقبال نے بیرون ملک میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران بھی اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کی تہذیب اور تعلیمات سب پر اجاگر کی۔علامہ اقبال نے اپنی پوری زندگی جدوجہد کی اور ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔

علامہ محمد اقبال اپنی شاعری کے ذریعے مجلسوں اور جلسوں میں شریک ہر شخص میں جوش پیدا کر دیا کرتے تھے۔اقبال نے اپنی شاعری سے لوگوں کے حقوق اور وقار کی وکالت کرنے کی شدید خواہش کو جنم دیا۔وہ اتحاد کی طاقت پر یقین رکھتے تھے۔ہندوستان میں علیحدہ علیحدہ بٹے ہوئے مسلمانوں کو علامہ اقبال نے ایک حصہ ہے مقصد کی تکمیل کے لیے متحد کیا۔انہوں نے برطانوی حکمرانی کے تحت ہندوستان کے مسلمانوں کو درپیش سماجی اور سیاسی چیلنجوں کا مشاہدہ کیا اور مسلمانوں کی ثقافتی اور مذہبی شناخت کو اجاگر کیا۔#