اسرائیلی محاصرہ: غزہ میں لوگوں کو قحط کا سامنا، ماہرین
یو این ہفتہ 9 نومبر 2024 22:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 نومبر 2024ء) غذائی تحفظ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ کے متعدد علاقوں میں قحط کا خطرہ منڈلا رہا ہے جہاں اسرائیلی فوج کے محاصرے، بمباری اور زمینی حملوں کے باعث خوراک کی شدید قلت ہے اور کئی ہفتوں سے لوگ انسانی امداد سے محروم ہیں۔
غذائی تحفظ کی مربوط درجہ بندی (آئی پی سی) کے تحت قحط کا جائزہ لینے والی کمیٹی (ایف آر سی) نے کہا ہے کہ علاقے میں حالات انتہائی سنگین ہیں جو متواتر بگڑتے جا رہے ہیں۔
جنگی فریقین اور ان پر اثرورسوخ رکھنے والے ممالک کو اس تباہ کن صورتحال سے بچنے کے لیے آئندہ چند یوم میں لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے اور اس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں رہی۔
ناقابل قبول حالات
عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کی سربراہ سنڈی مکین نے اس انتباہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں ناقابل قبول صورتحال کی تصدیق ہو چکی ہے۔
(جاری ہے)
'ڈبلیو ایف پی' میں غذائی تحفظ اور غذائیت کے تجزیے سے متعلق شعبے کے ڈائریکٹر ژاں مارٹن بوئر کا کہنا ہے کہ اس صورتحال نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی، تجارتی اشیا اور انسانی امداد پر پابندی اور بنیادی ڈھانچے و طبی سہولیات کی تباہی سے جنم لیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ امدادی سامان لے کر غزہ میں آنے والے ٹرکوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے۔ اکتوبر میں روزانہ 58 ٹرک علاقے میں آ رہے تھے جبکہ موسم گرما میں یہ تعداد 200 تھی۔
شمالی غزہ میں خوراک کی قلت کے باعث اس کی قیمتوں میں جنگ سے پہلے کے مقابلے میں 10 گنا تک اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ انتباہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ دنیا کو غزہ کے حالات پر توجہ دینا ہو گی اور لوگوں کی تکالیف میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
محاصرہ ختم کرنے کی اپیل
'ایف آر سی' نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ شمالی غزہ کا محاصرہ ختم کرے اور اور طبی مراکز سمیت شہری تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنانے سے پرہیز کرے۔ ہسپتالوں اور بنیادی طبی مراکز میں ادویات اور سازوسامان فراہم کرنے کی اجازت دی جائے اور طبی کارکنوں کو قید سے رہا کیا جائے۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ چند روز میں ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو موجودہ حالات سے جنم لینے والا بگاڑ گزشتہ ایک سال کی تباہی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔
مزید اہم خبریں
-
بحران زدہ علاقوں میں جنسی و تولیدی صحت کے لیے 1.4 ارب ڈالر کی اپیل
-
پھلتی پھولتی عالمی تجارت کو متوقع امریکی درآمدی محصولات سے خطرہ
-
افغانستان: لڑکیوں پر طبی تعلیم کے دروازے بند کرنے کی مذمت
-
ٹی بی کی تشخیص کے نئے انتہائی مؤثر ٹیسٹ کی منظوری
-
دنیا بھر میں زمینی انحطاط سے 23 ٹریلین ڈالر نقصان کا خطرہ
-
پی پی 139 ضمنی الیکشن، ن لیگ نے اپنی جیتی ہوئی نشست پر دوبارہ میدان مار لیا
-
عمران خان کو پھنسانے اور سیاسی قبرکھودنے کیلئے جو پلان تھا واضح ہوگیا
-
عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور خوشحالی لانے والوں کو منتخب کرچکی ہے
-
گوتیرش کا شام میں خونریزی بند کرنے اور مذاکرات پر زور
-
بطور اپوزیشن عمران خان کو کہنے کا حق نہیں کہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا
-
جب تک ملک میں سیاسی انتشار رہے گا حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے
-
انٹرنیٹ بند ہونے سے پاکستان کو فی گھنٹہ 2.2 ملین ڈالر کا نقصان ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.