اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کے نمائندہ خصوصی ٹرولس ویسٹر کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
منگل 12 نومبر 2024 23:00
(جاری ہے)
سی اے ایم ایس کا مقصد کیس مینجمنٹ کو روایتی طریقوں سے ڈیجیٹل نظام کی طرف منتقل کرنا ہے تاکہ قانونی ماہرین کی کارکردگی اور فوری کیس کی نگرانی کو بہتر بنایا جا سکے۔
اب تک وزارت نے وفاقی وزارتوں کے فوکل پرسنز کی چھ بیچز کو تربیت فراہم کی ہے اور سی اے ایم ایس اس وقت نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) کے تحت جانچ اور سکیورٹی آڈٹ کے مراحل میں ہے۔ یو این او ڈی سی نے ضروری انفراسٹرکچر فراہم کیا ہے جن میں سرورز اور کمپیوٹرز شامل ہیں اور تکنیکی مسائل کے حل کے لیے مسلسل اپنا تعاون فراہم کر رہا ہے۔نٹرولس ویسٹر نے سی اے ایم ایس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی اور جرائم کی روک تھام جیسے نئے ممکنہ شعبوں میں تعاون کی نشاندہی کی۔ وفاقی وزیر نے پراسیکیوٹرز کی صلاحیت میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں یو این او ڈی سی کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔ ویسٹر نے پاکستان میں کم سزا کے تناسب کی وجوہات کا جائزہ لینے اور بہتری کے مختلف ماڈلز کو دریافت کرنے کے لیے ایک مشترکہ منصوبے کی تجویز دی۔ وزیر نے حالیہ کریمنل پروسیجر کوڈ میں ترامیم کے حوالے سے ویسٹر کو آگاہ کیا اور ان ترامیم میں یو این او ڈی سی کے تعاون پر گفتگو کی جس پر ویسٹر نے عدلیہ کے ساتھ شراکت داری کو یقینی بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یو این او ڈی سی کی مسلسل معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور صلاحیت سازی، ماحولیاتی اقدامات اور عدالتی اصلاحات میں مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کو دوبارہ دہرایا۔ دونوں فریقین نے اس ملاقات کا اختتام باہمی تعاون کی قدردانی اور شراکت داری میں مسلسل ترقی کے عزم کے ساتھ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بحران زدہ علاقوں میں جنسی و تولیدی صحت کے لیے 1.4 ارب ڈالر کی اپیل
-
پھلتی پھولتی عالمی تجارت کو متوقع امریکی درآمدی محصولات سے خطرہ
-
افغانستان: لڑکیوں پر طبی تعلیم کے دروازے بند کرنے کی مذمت
-
ٹی بی کی تشخیص کے نئے انتہائی مؤثر ٹیسٹ کی منظوری
-
دنیا بھر میں زمینی انحطاط سے 23 ٹریلین ڈالر نقصان کا خطرہ
-
پی پی 139 ضمنی الیکشن، ن لیگ نے اپنی جیتی ہوئی نشست پر دوبارہ میدان مار لیا
-
عمران خان کو پھنسانے اور سیاسی قبرکھودنے کیلئے جو پلان تھا واضح ہوگیا
-
عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور خوشحالی لانے والوں کو منتخب کرچکی ہے
-
گوتیرش کا شام میں خونریزی بند کرنے اور مذاکرات پر زور
-
بطور اپوزیشن عمران خان کو کہنے کا حق نہیں کہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا
-
جب تک ملک میں سیاسی انتشار رہے گا حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے
-
انٹرنیٹ بند ہونے سے پاکستان کو فی گھنٹہ 2.2 ملین ڈالر کا نقصان ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.