
ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر
ہماری تحریک پرامن ہے،گرفتاریوں کا کوئی امکان نہیں، ہم اپنے پارٹی رہنماؤں سے پارٹی معاملات پر مشاورت کرینگے او ر واپس آجائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی و سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 12 جولائی 2025
13:41

(جاری ہے)
ہم اپنے پارٹی رہنماؤں سے پارٹی معاملات پر مشاورت کرینگے او ر واپس آجائیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر بھی خیبرپختونخوا ہ ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کی۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنی احتجاجی تحریک کو منظم اور مؤثر بنانے کیلئے آج خیبرپختونخواہ ہاؤس پنجاب اور لاہور میں مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کیاہوا ہے۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام منتخب اراکین کو مدعو کیا گیا ہے جس کا مقصد آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت اور تحریک کے اگلے مرحلے کو حتمی شکل دینا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، احتجاجی حکمت عملی، اور کارکنوں کی متحرک شرکت جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں ایم این ایز، ایم پی ایز، اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی جن سے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔بعدازاں خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینئر رہنما علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلے کی صورت میں لاہور روانہ ہوگئے۔ قافلے میں شامل اراکین کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد وہ فوری طور پر واپس آ جائیں گے۔ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور آج شام تک لاہور پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقاتیں اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچڑ سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اور پنجاب اسمبلی کے ارکان سے متوقع ہیں۔دورہ لاہور کے دوران علی امین گنڈاپور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں آزادی تحریک کی آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کرینگے۔یہ اہم اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پی ٹی آئی ملک گیر احتجاجی سرگرمیوں کی دوبارہ تنظیم کی طرف بڑھ رہی ہے اور پارٹی کے قائدین آئندہ دنوں میں سیاسی دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
قدرتی آفات سے بڑھتی مہاجرت موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، آئی او ایم
-
غریب ممالک پر قرضوں کا بوجھ انکٹاڈ کے سولہویں اجلاس کا اہم موضوع
-
جنوبی سوڈان: سیاسی انتشار اور بدعنوانی تشدد میں اضافے کا سبب
-
صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر پسندیدہ شخصیت قرار دےدیا
-
صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، نوبیل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ
-
کیا ٹی ایل پی کریک ڈاؤن حکومتی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.