تنازعات و موسمیاتی بحران سے نقل مکانی میں غیر معمولی اضافہ، رپورٹ
یو این منگل 12 نومبر 2024 23:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 نومبر 2024ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ جنگوں، تشدد اور مظالم سے جان بچا کر نقل مکانی کرنے والوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی بڑھتے ہوئے خطرے کی صورت اختیار کر گئی ہے۔
ادارے کی جاری کردہ نئی رپورٹ بعنوان 'بچاؤ ممکن نہیں: موسمیاتی مسئلہ، مسلح تنازعات اور نقل مکانی' میں حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی میں اضافے کا باعث بننے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے لیے مضبوط اقدامات یقینی بنائیں۔
یہ رپورٹ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری اقوام متحدہ کی سالانہ موسمیاتی کانفرنس (کاپ 29) کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
موسمیاتی بحران: نقل مکانی کا بڑا سبب
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر ادارے کی جاری کردہ اس پہلی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں نقل مکانی پر مجبور 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں میں تین تہائی کا تعلق ایسے ممالک سے ہے جو گرین ہاؤس گیسوں کے بڑھتے ہوئے اخراج سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
ان میں نصف ایسے ہیں جن کے آبائی ممالک کو بیک وقت جنگوں اور سنگین موسمیاتی حوادث کا سامنا ہے۔ ایسے ممالک میں ایتھوپیا، ہیٹی، میانمار، صومالیہ، سوڈان اور شام خاص طور پر نمایاں ہیں۔اس میں بتایا گیا ہے کہ شدید موسمیاتی آفات سے متاثرہ ممالک کی تعداد 2040 تک 65 ہو جائے گی اور ان کی بڑی اکثریت نے نقل مکانی کرنے والوں کو پناہ دے رکھی ہے۔
اسی طرح، موجودہ صدی کے وسط تک پناہ گزینوں کی بیشتر آبادیوں اور کیمپوں کے لیے خطرناک گرمی کے ایام میں دو گنا اضافہ متوقع ہے۔غریب ممالک کے لیے خطرہ
'یو این ایچ سی آر' کے سربراہ فلیپو گرینڈی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک کڑی حقیقت ہے جو دنیا بھر کے غریب ممالک میں غیرمحفوظ لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ موسمیاتی بحران ان خطوں میں نقل مکانی کو بڑھاوا دے رہا ہے جہاں پہلے ہی ایسے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اپنے علاقوں میں جنگوں اور عدم تحفظ کے باعث ہجرت کر کے آئے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے اور ان کے پاس کوئی اور محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے۔ادارہ ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ نقل مکانی پر مجبور ہونے والے ایسے لوگوں کو تحفظ مہیا کریں جنہیں موسمیاتی حوادث سے اضافی خطرات لاحق ہیں۔ 'یو این ایچ سی آر' کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مالی وسائل کی فراہمی اور پالیسی سازی سے متعلق فیصلوں میں ان لوگوں اور ان کے میزبانوں کی بات بھی سننا ہو گی۔
مزید اہم خبریں
-
امریکہ بانی پی ٹی آئی سے دور رہے،امریکی اخبار کا ٹرمپ کو مشورہ
-
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے ہاتھوں زمبابوے کو تاریخی شکست
-
شام: تازہ کشیدگی میں طبی سہولتیں بھی نشانہ، ہلاکتوں میں اضافہ
-
ن لیگ اپنی سیاست ختم کرنے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی
-
پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ بطور سیاسی جماعت بات کرنی چاہئے
-
نیٹو کے بتیس رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس: یوکرین نیٹو کی رکنیت کے لیے کوشاں
-
پی آئی اے کا سالِ نو پر کینیڈا سے آنے والوں کیلئے ٹکٹس پر 10فیصد رعایت دینے کا اعلان
-
فیصلہ سازی میں معذور افراد کی بامعنی شراکت ضروری، گوتیرش
-
عام تعطیل کا اعلان
-
سعودی عرب: رواں برس ریکارڈ 300 سے زائد افراد کو سزائے موت
-
پارلیمنٹ میں80 فیصد ارب اور کھرب پتی لوگ بیٹھے ہیں جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.