سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت وزرا کونسل کا اجلاس

خلیجی یورپی سمٹ جی سی سی اور یورپی یونین کے تعلقات مضبوط بنانے کی جانب قدم ہے،سعودی کابینہ

بدھ 13 نومبر 2024 12:25

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت وزرا کونسل کا اجلاس
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2024ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت وزرا کونسل کا اجلاس منعقدہوا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایرانی صدر سے گفتگو پر کابینہ کو مطلع کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق بھی کابینہ کو آگاہ کیا۔سعودی کابینہ نے 2026 میں خلیجی یورپی سمٹ کی میزبانی کا خیر مقدم کیا۔ سعودی کابینہ نے خیال ظاہر کیا کہ خلیجی یورپی سمٹ جی سی سی اور یورپی یونین کے تعلقات مضبوط بنانے کی جانب قدم ہے۔