ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس اورنیب ملتان کے زیر اہتمام ’’کرپشن سے نفرت ترقی سے پیار‘‘کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 13 نومبر 2024 23:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2024ء) ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ اورنیب ملتان کے زیر اہتمام ’’کرپشن سے نفرت ترقی سے پیار‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق سٹوڈنٹ افیئر ز ڈیپارٹمنٹ ایئر یونیورسٹی کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان شیر باز بزادر اوران کی ٹیم کا استقبال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان شیر باز بزدار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیب ملک کو کرپشن فری بنانے کے اپنے مشن کی تکمیل کے لئے بھرپور محنت کر رہا ہے، نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے، نیب نئے عزم و استقلال کے ساتھ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے کہاکہ کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر و سٹوڈنٹ کلب پیٹرن ڈاکٹر ثنااللہ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر طلبہ کے مابین ’’کرپشن سے نفرت ،ترقی سے پیار‘‘ کے عنوان سے تقریری مقابلے ، ٹیبلوز اورآگاہی واک بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :