ملتان اورگردونواح میں سموگ کی شدت کم ہوگئی

جمعرات 14 نومبر 2024 16:13

ملتان اورگردونواح میں سموگ کی شدت کم ہوگئی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2024ء) ملتان اورگردونواح میںسموگ کی شدت میں کمی واقع ہوگئی ہے ۔جمعرات کے روز ملتان میں گزشتہ ایک ہفتے کے مقابلے میں سموگ کم تھی جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات میں بھی کچھ کمی ہوئی ۔ آج ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہوکر 179 پرآگیاجو اس سے پہلے 200سے تجاوز کرگیاتھا۔دوسری جانب سموگ کی روک تھام کے لیے انتظامیہ بھی سرگرم عمل ہے اورمختلف محکموں نے اس حوا لے سے اپنا اپنا کام جاری رکھا ۔

(جاری ہے)

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے صبح سویرے شہر کی سڑکوں پرپانی کاچھڑکائو کردیاگیا۔ترجمان کے مطابق شام کے وقت بھی سڑکوں پردوبارہ چھڑکائو کی جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مختلف مقامات پر تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے رکھی گئی ریت کوبھی ڈھانپنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ملتان میں آئندہ چند روز میں سموگ کی ش ت کم ہوجائے گی اور ڈیرہ غازیخان اورگردونواح میں متوقع بارشوں سے بھی سموگ کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :