ہزارہ یونیورسٹی کے لیکچرارعمر آصف نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی

جمعرات 14 نومبر 2024 16:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2024ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیکچرار آصف عمر نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی،انہوں نے Multi objective task aware offloading and scheduling framework for IOT Logistics کے موضوع پر تحقیق مکمل کرتے ہوئے اپنے تھیسز کا کامیاب دفاع کیا۔

(جاری ہے)

آصف عمر کے تھیسز کی جانچ پڑتال برطانیہ اور ملائشیا کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے کی جبکہ سی ایس اینڈ آئی ٹی کے چیئر مین ڈاکٹر مشتاق علی نے سپروائز اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی عمران جہانگیری نے معاون سپروائز کے فرائض سر انجام دیئے،آصف عمر کے بیرونی ممتحین میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہریپور یونیورسٹی کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر مختاج خان اور کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد شامل تھے،پبلک ڈیفنس میں آصف عمر نے تھیسز کی تکمیل کے دوران کئے جانے والے تحقیقی کام اور حاصل ہونے والے تجربات کے بارے میں بتایا اور شرکا کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے،اس موقع پر کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی کے فیکلٹی ممبران،سکالرز اور طلباء سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔