پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 14 نومبر 2024 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2024ء) پنجاب یونیورسٹی نے سحر ریاض دختر محمد ریاض کو مالیکیولر بائیولوجی، مرزا عمران حیدر ولد احسان الٰہی بیگ کو اسلامک سٹڈیز، آمنہ اکمل دختر نیاز اکمل کو سالڈ سٹیٹ فزکس، محمد وسیم خان ولد حاجی محمد عتیق کواپلائیڈ جیالوجی، اریبہ صلاح دختر صلاح الدین کو سالڈ سٹیٹ فزکس،ہما صد ف دختر لیاقت علی نوید کو کمیونیکیشن سٹڈیز، سائرہ فیاض دختر فیاض احمد کو فارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، حافظہ سیدہ فائزہ دخترسید لیاقت علی شاہ کو سالڈ سٹیٹ فزکس، عندلیب حنیف دختر محمد حنیف شاکر کو مالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں اور محمد سہیل رفیق ولد محمد رفیق کو اسلامک سٹڈیزکے مضمون میں، پی ایچ مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی۔