پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات کردیے

پروفیسر ڈاکٹرسعید احمد تھل یونیورسٹی بھکر اور پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وائس چانسلر مقرر

جمعہ 15 نومبر 2024 11:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2024ء) پنجاب حکومت کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے صوبے کی مزید 6 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات کردیے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کیمطابق پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد کو وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر اور پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ، پروفیسر ڈاکٹر فہیم آفتاب کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ مقرر کیا گیا۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کو یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ تعینات کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :