پاک فوج میں بھرتی کے لیے ٹیم 19 نومبر کو ٹاؤن میونسپل کمیٹی نواب شاہ میں موجود ہوگی،ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 15 نومبر 2024 17:33

نواب شاہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 نومبر 2024ء ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے ضلع کے نوجوانوں کے لئے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پاک فوج بھرتی مرکز حیدرآباد کی جانب سے پاک فوج میں بھرتی کے لئے 19 نومبر کو ٹاؤن میونسپل کمیٹی نواب شاہ میں ٹیم موجود ہوگی اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فوج میں بھرتی کے لیے  تعلیمی قابلیت میٹرک پاس، عمر 17 سے 25 سال قد 5 فٹ 6 انچ اور چھاتی 78.83 سینٹی میٹر ہو وہ اپنا اور اپنے والد کا اصل قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل،پی آر سی، اسکول لیونگ سرٹیفیکٹ یا پکہ سرٹیفیکٹ، 4 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر کے ہمراہ 19 نومبر کو ٹائون میونسپل کمیٹی نواب شاہ تشریف لائیں مزید معلومات کے لیے پاک فوج بھرتی مرکز حیدرآباد کے فون نمبر 0222787258 اور نائب صوبیدار تاج محمد کے موبائل نمبر 03093337425 پر رابط کیا جاسکتا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :