جامعہ کراچی: بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2023 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 15 نومبر 2024 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2024ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2023 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

بی اے سال اول کے امتحانا ت میں 348 طلبہ شریک ہوئے،254 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 94 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 72.99 فیصدرہا۔بی اے سال دوئم وباہم کے امتحانات میں 1196 طلبہ شریک ہوئے،68 طلبہ کو فرسٹ ڈویڑن،508 طلبہ کو سیکنڈ ڈویڑن جبکہ 03 طلبہ کو تھرڈ ڈویڑن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 48.49 فیصدرہا۔#

متعلقہ عنوان :