جامعہ کراچی اور آئس بریکر فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

آئس بریکر فاؤنڈیشن شعبہ کمپیوٹر سائنس کے دوکلاس رومز کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق ا سمارٹ کلاس رومزمیں تبدیل کرکے دے گا

جمعہ 15 نومبر 2024 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2024ء) جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور آئس بریکر فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جمعرات کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم اور آئس بریکر فاؤنڈیشن کے وائس چیئر مین محمد شعیب نے دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق آئس بریکر فاؤنڈیشن شعبہ کمپیوٹر سائنس کے دوکلاس رومز کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق ا سمارٹ کلاس رومزمیں تبدیل کرکے دے گا۔اس کے ساتھ ساتھ دونوں ادارے باہمی طورپر انڈسٹریل،ا کیڈمک اشتراک اورتحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔مذکورہ کلاس رومز کو سمارٹ کلاس رومز میں تبدیل کرنے کابنیادی مقصد شعبہ کمپیوٹر سائنس میں عنقریب بی ایس ان آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شروع ہونے والے چارسالہ پروگرام کی کلاسز کا ان اسمارٹ کلاس رومزمیں انعقاد ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید،رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر مسرت جہاں یوسف، شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئر مین ڈاکٹر صادق علی خان،شعبہ کے فیکلٹی ممبران اور ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدہ حورالعین اور ان کا عملہ بھی موجود تھا۔#

متعلقہ عنوان :