بہاولنگر: بہن پر تشدد منع کرنے پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے اپنے وکیل برادر نسبتی کو قتل کر دیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 16 نومبر 2024 16:51

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر 2024ء ) بہن پر تشدد منع کرنے پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے اپنے وکیل برادر نسبتی کو  قتل کر دیا،ڈسٹرکٹ ہسپتال کے کلرک مختیار عرف مُکھی نے اپنے بردار نسبتی سابق ایڈمن آفیسر اور وکیل عمر فاروق کو اس گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے مطابق عمرفاروق ایڈووکیٹ اپنے بہن پر تشدد کرنے سے اپنے بہنوئی مختیارکو منع کرتا تھا جس پر ملزم نے طیش میں آگر پستول سے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا گذشتہ رات زخمیوں کی تاب نا لاتے ہوئے عمر فاروق ہسپتال میں دم توڑ گیا  لاش پوسٹ مارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل  : پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا  : مقتول عمر فاروق ملزم مختیار کو اپنی بہن پر تشدد کرنے سے منع کرتا تھا  : سابق ایڈمن آفیسر مقتول عمر فاروق چار معصوم بچیوں کا والد اور گھر کا واحد کفیل تھا۔