راولپنڈی،امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024 کے مورخہ 18 ا کتوبر 2024 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ II-کے پرچہ جات شیڈول

ہفتہ 16 نومبر 2024 23:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2024ء) کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی تنویر اصغر اعوان کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024 کے مورخہ 18 ا کتوبر 2024 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ II-کے پرچہ جات (صبح کے وقت) فزکس(فرسٹ گروپ)، آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس(شام کے وقت)فزکس(سیکنڈ گروپ)، جغرافیہ اور اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر(اسلامک سٹڈی گروپ) موجودہ امن و امان کی صورت حال کے پیشِ نظر حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ملتوی کردیئے تھے۔

نئے شیڈول کے مطابق اب یہ پرچہ جات مورخہ18نومبر 2024 بروز سوموار (صبح کے وقت) فزکس(فرسٹ گروپ)، آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس(شام کے وقت)فزکس(سیکنڈ گروپ)، جغرافیہ اور اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر(اسلامک سٹڈی گروپ) کو پہلے سے الاٹ کردہ رولنمبر، گروپ، امتحانی مرکز میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

شامل امتحان تمام امیدواران اپنی ترمیم شدہ رولنمبر سلپ کے مطابق اپنے امتحانی مرکز 18 نومبر 2024بروز سوموار کوبروقت پہنچیں۔

نیز تمام ناظم/ ناظمہ مراکز کو ہدایت کی جاتی ہے شامل امتحان امیدواران کو پہلے سے موجود رولنمبر سلپ پر امیدوار کی شناخت کے بعد نئے شیڈول کے مطابق امتحان میں شامل ہونے دیا جائے۔اس سلسلہ میں کسی دشواری یا مشکل کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر051-5450917، 051-5450918 پر یا اسسٹنٹ کنٹرولر(انٹربرانچ)،رانا محمد الیاس کے فون نمبر051-5450920،موبائل نمبر0333-5464775 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔مزید رہنمائی کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk کو وزٹ کریں۔