امت مسلمہ کو گمراہی سے بچانے میں علماء کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے : مولانا عبدالعزیز

اتوار 17 نومبر 2024 19:15

g لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2024ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور اور جمعیت علماء اسلا م ضلع لاہورکی دارالعلوم مدنیہ رسول پارک ملتان روڈلاہور میں باہمی مشاورت جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ر ہنماؤںمولانا عبدالعزیز ،مولانا سمیع اللہ ،حاجی محمد شفیق مولانا ظہیراحمد قمر ،قاری محمد شفیق مولانا طاہر مجید ،مفتی محمد عثمان جمعیت علماء اسلام لاہور کے سیکٹری جنرل حافظ عبد الرحمن ،مولانا عبدالشکور یوسف ،مولانا ہارون ،مولانا شیر احمد ،قاری فضل الرحمن ،سمیع اللہ فاروقی ،مسلک بریلوی کے رہنمامولانا پیر ممتاز قادری سمیت دیگر کئی حضرات نے شرکت کی اجلاس میں مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ اسلامی عقائد کی حفاظت اور امت مسلمہ کو گمراہی سے بچانے میں علماء کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے چنانچہ علماء کرام نے فتنہ گوہر شاہی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے تھانہ ہنجر وال ملتان روڈ لاہور کی انتظا میہ کے تعاون سے ٹھوکر نیاز بیگ پر حسن شادی حال میں انجمن سرفروشان اسلام (المعروف فتنہ گوہر شاہی )کے زیر اہتمام غیر آ ئینی و غیر قانونی پروگرام ہونے جا رہا تھا جو اسلامی عقائد بالخصوص عقیدہ ختم نبوت کے لیے ایک سنگین خطرہ تھا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور نے اس خطرناک پروگرام کو روکنے میںمقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے بروقت کارروائی کر کے فتنہ گوہر شاہی پروگرام کو کینسل کرادیا ۔

(جاری ہے)

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤ نے انتظامیہ کے اس احسن اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیااور فتنہ گوہر شاہی کی غیر قانونی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکنے میں کامیاب رہے ۔فتنہ گوہر شاہی کے بانی گستاخ رسول ریاض احمد گوہر شاہی اور اس کے پیروکار اسلامی عقائد پر حملہ آور ہوکر امت مسلمہ کے ایمانی جذبات کو مجروح کرتے ہیںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ملک پاکستان کا امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انجمن سرفروشان اسلام المعروف فتنہ گوہر شاہی کی تمام بڑھتی ہوئی غیرآئینی سرگرمیوں کا سد باب کیا جائے۔