انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو ،2 جعلی امیدوار پیپر دیتے رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے

پیر 18 نومبر 2024 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2024ء) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو دوسرا سالانہ امتحان،فزکس کا پیپر دیتے ہوئے 2جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے مختلف امتحانی سنٹرز پر چھاپے مارے،فزکس کا پیپر دیتے ہوئے 2جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

جعلی امیدوار محمد شفیق اعجاز امتحانی سنٹر میں ضیا الرحمن کی جگہ پیپر دے رہا تھا۔

دوسری جانب ایک اور جعلی امیدوار محمد ناصر لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں سفیرعباس کی جگہ پیپر دیرہا تھا۔کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کے مطابق امیدواروں کے خلاف یو ایم سی کیس بنادیا گیا ہے جبکہ دونوں جعلی امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج کروانے کے بعد پولیس کے حوالے بھی کردیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :