
سانحہ 9 مئی ، شاہ محمود قریشی،اعجاز چوہدری اور عمر چیمہ سمیت 21ملزمان پر فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا، تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے کی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سماعت ہوئی
فیصل علوی
پیر 18 نومبر 2024
14:31

(جاری ہے)
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 4 مقدمات کی سماعت کی تھی۔
مقدمات میں نامزد عالیہ حمزہ، صنم جاوید، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر جیل میں پیش ہوئیں تھیں۔گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر زیر ملزمان کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی تھی۔عدالت نے تمام ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل کی مزید کارروائی 21 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔ آئندہ سماعت پر مقدمات میں نئے ملزمان کو سپلیمنٹری چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں میاں محمود الرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 46 ملزموں کیخلاف 9 مئی مقدمات کا ٹرائل جاری تھا۔ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیاتھا۔پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا ۔بعدازاںملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت مختلف پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.