لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنما عمر فاروق کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

پیر 18 نومبر 2024 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر فاروق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے اور پولیس سے جواب طلب کر لیا،جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اس وقت نجی دورے پر ملک سے باہر ہے تاہم حکومت نے سڑک بلاک کرنے کے الزام میں درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا ہے،درخواست گزار کے مطابق سڑک بلاک کرنا ایسا بڑا جرم نہیں ہے کہ کسی کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا جائے، عدالت درخواست گزارکا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو دس روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔