فلاحی تنظیم (PVDP) سندھ کی جانب سے (DKH) کے تعاون سے ميرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں 400 سیلاب متاثر کسانوں میں گندم کابیج اور ضروری کھاد تقسیم کی گئی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 19 نومبر 2024 17:25

میرپورخاص (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19نومبر 2024) فلاحی تنظیم (PVDP) سندھ کی جانب سے (DKH) کے تعاون سے ميرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں 400 سیلاب متاثر کسانوں میں گندم کابیج اور ضروری کھاد تقسیم کی گئی۔ اور تربیت آفتہ نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کیلئے 15 سولرائیزیشن کٹ، 15 موٹرسائیکل ریپیرنگ کٹ اور خواتین میں 15 سلائی مشینے تقسیم کیں گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق فلاحی تنظیم پی وی ڈی پی سندھ کی جانب سے ڈی کے ایچ کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے پروجیکٹ کے تحت میرپورخاص کی تحصیل جھڈو کے گاٶں حمزہ خان لغاری کے 400 کسانوں میں گندم کا بیج اور ضرورت مطابق کھاد تقسیم کی گئی۔

جب کہ شہباز ٹیکنیکل سینٹر سے تربیت آفتہ نوجوانوں میں 15 سولرائیزیشن کٹ، 15 موٹرسائیکل ریپیرنگ کٹ اور خواتین میں 15 سلائی مشینے تقسیم کیں گئے۔ اور ٹیکنیکل بورڈ گورنمنٹ آف سندھ سے جاری ٹیکنیکل اسناد بھی فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر (DKH)کے کنٹری ڈائریکٹر عمران مسیح ، پروگرام منیجر آفتاب جانسن، ذوالفقار علی ، سدرہ شہباز سمیت (PVDP) سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم ڈومنک ، پروجیکٹ آفیسر عطا شاد اور دیگر نے متاثرین میں اپنے ہاتھوں سے تمام اشیاء تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :