جامعہ کراچی کا ایل ایل بی کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

منگل 19 نومبر 2024 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2024ء) جامعہ کراچی نے ایل ایل بی سال آخر اور بی اے ایل ایل بی(آنرز) سال آخر ضمنی امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات میں 45 طلبہ شریک ہوئے،3 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 31 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 75.56 فیصدرہا۔بی اے ایل ایل بی(آنرز) سال آخر کے امتحانات میں 4 طلبہ شریک ہوئے،ایک طالبعلم کو فرسٹ جبکہ تین طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 100 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :