فرینڈز آف پولیس اقراء یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کاسیف سٹی اسلام آباد کا دور ہ،طریقہ کار ، افادیت بارے آگاہ کیاگیا

منگل 19 نومبر 2024 21:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2024ء) فرینڈز آف پولیس اقراء یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دور ہ کیا،وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سیف سٹی نے فرینڈز آف پولیس اقراء یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا، وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر،آن لائن وویمن پولیس اسٹیشن ،ڈسپیچ کنٹرول سنٹر، ای چالان سسٹم اور "پکار "15- ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر سیف سٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :