پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 19 نومبر 2024 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2024ء) پنجاب یونیورسٹی نے اقراء سلیم ناز بابری دخترمحمد سلیم نازکو فارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، محمدسعید ظفرخان ولد ظفراللہ خان کو زوالوجی،گلشن آراء دخترعبدالماجدکو شماریات، مدیحہ لیاقت دختر لیاقت علی خان کو شماریات ، محمد ارشاد ولد صلاح محمدکو اسلامک سٹڈیز، آمنہ شاہد دخترشاہد سہیل مرزاکو اپلائیڈ ہائیڈرولوجی ،انیقہ سلیم دختر محمد سلیم کو فارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، سبیلہ افضل دخترمحمدافضل کوزوالوجی ، محمد وقاص احمد ولد محمد الیاس آصف کوپولیمر ٹیکنالوجی اور ثناء ساحر شیخ دختر غلام محمدساحرکو پولیمر ٹیکنالوجی کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔