بچوں کے عالمی دن کے سلسلہ میں نادرا کی جانب سے قصبہ مرزا ورکاں میں فارم ب فارم بنوانے کے لیے اگاہی مہم جاری

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ بدھ 20 نومبر 2024 16:20

 شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر 2024ء ) 20 نومبر کو بچوں کے عالمی دن کے سلسلہ میں مقامی عوامی و سماجی شخصیات شفقت رسول کمبوہ۔طاہر سندھو جٹ، ماسٹر حسن رضا ، عدنان قیصر بھٹی اور اختر رسول جنجوعہ سمیت دیگر نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یوتھ ونگ ضلع شیخوپورہ کی جانب سے قصبہ مرزا ورکاں  میں فارم ب بنوانے اور اس حوالے سے مرد و خواتین کو اگاہی فراہم کرنے کے لیے نادرا آفس شیخوپورہ کے تعاون کے ساتھ نادرا وین کا اہتمام کیا گیا جس میں نادرا ملازمین نے بچوں کے ب فارم اور شناختی کارڈ کے حصول کے لیے مقامی سطح پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے مقامی لوگوں کو موقع پر سہولیات فراہم کیں اس موقع پر معززین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی و سماجی کاموں کا حصول وقت کی اشد ضرورت ہےاور خدمت خلق بہترین عبادت ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یوتھ ونگ ضلع شیخوپورہ کے صدر عدنان قیصر بھٹی اور دیگر اراکین جن میں شفقت رسول کمبوہ اور ماسٹر حسن رضا نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے شیخوپورہ ضلع کے پسماندہ علاقوں میں نادرا وین کا انعقاد کرنا اس سے شہریوں کو سہولیات پہنچ رہی ہیں گھر کی دہلیز پر فارم ب  بنوانے سمیت شناختی کارڈ  کے اجراء کا حصول ممکن ہوا ہے اور شہر کے چکر لگانے اور دور دراز کا سفر طے کر کے شہر پہنچنا ایک ناگزیر ہو چکا تھا جس وجہ سے قصبہ مرزا ورکاں سمیت دیگر قصبوں جن میں چک شاہ پور و چک گرداس ،قصبہ جبھراں منڈی،  موضع مدار اور قصبہ جنڈیالہ شیر خاں میں نادرا وین کا اہتمام کیا جا رہا ہے یہاں پر شہری اپنے بچوں کے ب فارم بنوانے کے ساتھ اپنے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اسانی سے بنوا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :