حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات جنوری کی بجائے اپریل میں کروانے کا اشارہ دیدیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 20 نومبر 2024 16:23

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر 2024ء ) حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات جنوری کی بجائے اپریل میں کروانے کا اشارہ دیدیا گیا ہے پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کا کام دسمبر کے آخر میں شروع کردیا جائیگا جو جنوری کے اختتام تک مکمل کرکے اپریل میں بلدیاتی انتخابات کروا دیئے جائینگے بہاولنگر  بلدیہ اور ضلع کونسل کی نئی حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں جس سے ضلع بھر میں نئے چہرے میدان میں آنے کی توقع ہے بلدیاتی اداروں کو 1ارب 6کروڑ سے زائد کا ٹیکس شیئر جاری کاری کردیا گیا ہے جس سے بلدیاتی ادارے بہتر انداز میں عوامی خدمت کرسکیں گے۔