آج سے بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں شوگر ملز کی کریشنگ کا آغاز ہورہا ہے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 20 نومبر 2024 16:24

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر 2024ء ) آج سے بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں شوگر ملز کی کریشنگ کا آغاز ہورہا ہے حکومت کی جانب سے تمام اضلاع کے ٹریفک‘ پٹرولنگ‘ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گنے کی ٹرالیوں کے پیچھے مناسب روشنی کا اہتمام کروائیں ریفلیکٹر اور بیک لائٹس کے بغیر روڈ پر آنیوالے لوڈر گاڑیوں کو بند کردیا جائے تاکہ حادثات سے بچنے میں مدد مل سکے آنیوالے دنوں میں محکمہ موسمیات نے دھند اور سموگ کی پھر پیشگوئی کی ہے اس لئے تمام گنا مالکان لوڈر گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹر کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :