
EBM کا بچوں کی خوشیوں میں برابری کی اہمیت کو اجاگر کرنےکا پیغام
عمر جمشید
جمعہ 22 نومبر 2024
15:33
ای بی ایم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، شاہزین منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ایک معمولی عمل بھی بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لاسکتا ہے۔ یہ خیال ہماری مہم کے پیغام ’ایک جیسی بچپن کی سیدھی سادی خوشی‘ میں بخوبی جھلکتا ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے میں موجود غیر شعوری تعصبات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
اس عالمی یومِ اطفال پر، ہم سب سے یہ عہد کرنے کی گزارش کرتے ہیں کہ ایک ایسی دنیا تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کر یں جہاں کوئی بھی بچہ پیچھے نہ رہے اور ہر چھوٹی سے چھوٹی خوشی یکساں طور پر بانٹی جاسکے ۔
"انہوں نے مزید کہاکہ،"ہم ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھتے ہیں جہاں ہر بچے کی صلاحیتوں کو پہچان کر انہیں پروان چڑھایا جائے اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جائے جو شمولیت اور اجتماعی ترقی پر مبنی ہو۔"
ای بی ایم نے کئی دہائیوں سے اپنے پائیداری کے ایجنڈے #NourishForEquity کے تحت مختلف اقدامات کو کامیابی سے سرانجام دیا ہے ، جن کا مقصد تعلیم تک یکساں رسائی فراہم کرنا، سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی لانا، صنفی مساوات کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، خواتین کے لیے مالی شمولیت کو یقینی بنانا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
ای بی ایم نے راشد آباد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن، راشدہ بٹ اکیڈمی (صوابی) ، گرین کریسنٹ ٹرسٹ، ڈیولپمنٹ اِن لٹریسی، اور دی سٹیزنز فاؤنڈیشن جیسے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف اقدامات کیے ہیں، جن میں ، "اینتھم فار ایجوکیشن" مہم شامل ہے، جس کا مقصد پاکستان کے 26 ملین اسکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے ۔ اب تک ،ای بی ایم نے 35,000 بچوں کی تعلیم فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور 2030 تک 100,000 بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اس مہم کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ ہم سب مل کر ہر بچے کو اہمیت دیں،انہیں محبت کا احساس دلائیں، اور ان کے چہروں پر خوشیاں پھیلائیں ۔ آج اور ہر دن، خوشیوں کو اولین ترجیح بنائیں۔
مزید مقامی خبریں
-
پاکستان قازقستان تعلیمی میلہ اور وائس چانسلرز سمٹ، عالمی تعلیمی افادیت کی طرف ایک قدم
-
بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوںپر
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثر بنانے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے
-
اربوں روپے ناجائز ریفنڈز دینے پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی، ڈاکٹر آصف جاہ
-
اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
-
سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
-
فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) کی جانب سے ممبران میں یونین کارڈز تقسیم، صدر و سیکرٹری سمیت سینئرز کی بھرپور شرکت
-
ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.