ٹی10 لیگ، حضرت بلال کی متنازع نوبال نے عامر کی یاد دلادی

فرنٹ فٹ سے کئی گٴْنا آگے کی گئی ڈیلیوری نے شکوک و شبہات پیدا کردئیے

ہفتہ 23 نومبر 2024 13:05

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2024ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فاسٹ بولر حضرت بلال کی متنازع نوبال پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ابوظہبی میں جاری ٹی10 لیگ میں یو اے ای کے مقامی بالر حضرت بلال نے سامپ آرمی کی جانب سے نیویارک اسٹرائیکر کے خلاف نو بال کی، جس نے 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر کی یاد کو تازہ کردیا۔

(جاری ہے)

فرنٹ فٹ کریز سے کافی آگے کی جانے والی نو بال پر کمنیٹیر بھی حیران رہ گئے۔ اس نوبال کے نتیجے میں ملنیوالی فری ہٹ پر چھکا بھی لگا۔ بلال کی اس نوبال کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اسے محمد عامر سے بڑی نوبال قرار دیکر مختلف شکوک کا اظہار کرکے تبصرہ بھی کیا۔فاسٹ بولر کی جانب سے ہوئی نوبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔متحدہ عرب امارات کے فاسٹ بولر حضرت بلال 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں۔