میٹرک کے سالانہ امتحان2025کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں6دسمبر تک توسیع

ہفتہ 23 نومبر 2024 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2024ء) سرگودھا سمیت پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحان2025کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 27نومبر سے بڑھا کر6دسمبر کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت ثانوی تعلیمی بورڈز پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2025 کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 27 نومبر سے بڑھا کے 6 دسمبر کر دی جس کے بعد امیدوار طلبا و طالبات ڈبل فیس کے ساتھ 21 دسمبر تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ 2 جنوری2025 تک داخلہ فارم جمع کروا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :