ٹ*ادب اور سیاست ایک دوسرے کیلئے لازم اور ملزوم ہے ، اصغر خان اچکزئی

ہفتہ 23 نومبر 2024 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ادب اور سیاست ایک دوسرے کیلئے لازم اور ملزوم ہے ادب کے بغیر ہم سیاست ایک عبث عمل سمجھتے ہیں قومی تحریکوں میں ادیب لیکوال شاعرکا کراد ہمیشہ امر رہاہے پشتون قومی تحریک میں ادیبوں شعرا کو کلیدی حثیت حاصل ہے ماضی بعید میں خوشحال خان خٹک سے لیکر ماضی قریب میں فلسفی غنی خان اجمل خٹک سلیمان لائق درویش درانی رحمت شاہ سائل اور دیگر کی مزاحمتی شاعری پشتون قومی تحریک کو وقتا فوقتا نئی توانائی بخشتی چلی آرہی ہے خان زمان کاکڑ اگر ایک طرف کل وقتی سیاسی کارکن ہے تو دوسری جانب وہ ایک اعلی پایہ کے شاعر ادیب دانشور بھی ہے خان زمان کاکڑ کی نئی شعری مجموعہ(لوبی پہ پنسل) کتاب پشتو مزاحمتی ادب میں ایک خوشگوار اضافہ ہوگا ان کی سیاسی ودابی کاوشیں قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پشتو زبان کے نوجوان شاعر ادیب لیکوال خان زمان کاکڑ کی شعری مجموعہ" لوبی پہ پنسل" کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا رونمائی کی اس تقریب سے پشتو زبان کے شعرا ادیب محقیقین ڈاکٹر برکت شاہ کاکڑ ڈاکٹر لیاقت تابان پروفیسر محمود ایاز اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد ضلعی صدر ثنااللہ کاکڑ جنرل سیکرٹری حمزہ کاکڑ سیکرٹری کلتور وادب زیت روان رشید ترہ کئی نے اپنے مقالے آرا اور خیالات پیش کئے مقررین نے کہا کہ خان زمان کاکڑ بیک وقت کئی صفات اور خوبیوں کے مالک ہے ایک طرف اگر وہ کل وقتی سیاسی کارکن ہے تو دوسری جانب وہ اعلی پایہ کے ادیب شاعر بھی ہے "لوبی پہ پنسل" ان کی شعری مجموعہ پشتو مزاحمتی ادب میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے جس طرح ستر کی دھائی میں اجمل خٹک کی شعری مجموعہ "د غیرت چغہ" پشتون نوجوانوں کو پشتون قومی تحریک کی طرف راغب کر گئے ہم امید کرتے ہیں کہ خان زمان کاکڑ کی نئی شعری شعری مجموعہ آج کے نوجوانوں کو قومی تحریک پشتون افغان وطن کی جغرافیہ ان کے گرد کشت وخون وسائل ابادی تاریخ سے واقفیت دلانے میں معاون ومددگار ثابت ہوگی انہوں نے خان زمان کاکڑ کی اس کاوش کو قابل داد قرادیتے ہوئے اسے پشتو مزاحمتی ادب کے لئے ایک خوشگوار اضافہ قرار دیا اس موقع پر مہمانوں نے تقریب کے شرکا میں خان زمان کاکڑ کی نئی شعری مجموعہ "لوبی پہ پنسل" تقسیم کیا گیا۔