علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2024 کے میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل طلبہ کو کتب کی ترسیل مکمل

پیر 25 نومبر 2024 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2024 کے میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل طلبہ کو کتب کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے، میٹرک پروگرام میں 62 ہزار جبکہ ایف اے پروگرام میں 74 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے داخلہ لیا ہے۔ میلنگ سیکشن کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگرامزکے طلبہ کو کتب کی ترسیل کے بعد بی اے میں داخل 90 ہزا سے زائدر طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل ایسے طلبہ جن کو اب تک یونیورسٹی کی جانب سے ارسال کردہ کتابیں نہیں ملیں، کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے متعلقہ پوسٹ آفس یا یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے رابطہ کریں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرناصر محمود نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو فرائض کی بروقت انجام دہی کی سختی سے ہدایت کی ہے تاکہ کسی ایک بھی طالب علم کی جانب سے کسی بھی تدریسی امور کے لیٹ ہونے کی شکایت موصول نہ ہو۔

(جاری ہے)

ان ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی کے تمام تعلیمی امور یونیورسٹی کے سالانہ تعلیمی کیلنڈر کے عین مطابق ہی انجام پذیر ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ یونیورسٹی نے طلبہ کی آسانی کے لئے تمام پروگراموں کی کتب کی سافٹ کاپیز اپنی آفیشنل ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر بھی فراہم کی ہیں، طلبہ یہاں سے بھی اپنے کورسز کی کتابیں ڈائون لوڈ کرکے اسائنمنٹس لکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :