sالیکشن ٹریبونل کا فیصلہ جمال شاہ کاکڑ کی جیت برقرار رکھا

پیر 25 نومبر 2024 18:15

ٓ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2024ء) الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے کوئٹہ سے منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جمال شاہ کاکڑ کے خلاف تمام انتخابی عذرداریاں خارج کر کے این اے 263 کے حوالے سے انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے جج عامرنواز رانا نے سنایا اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا جمال شاہ کاکڑ کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری پی ٹی آئی کے سالار کاکڑ نے دائر کی تھی سماعت میں جمال شاہ کاکڑ کی پیروی امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ جبکہ سالار کاکڑ کی پیروی بیرسٹر ظہور جاموٹ نے کی الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم شہزاد اور نصیر احمد پیش ہوئے۔