آل پرائیوٹ سکول کی جانب سے مشاورتی اجلاس، 21 دسمبر کو سائنس میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ

منگل 26 نومبر 2024 13:45

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2024ء) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ تھرپارکر کا مشاورتی اجلاس ریجنل صدر فیصل خان زئی کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس کا مقصد ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے ذمہ داران کی کارکردگی اور ممبرشپ کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپسما ڈسٹرکٹ تھرپارکر کی جانب سے 21 دسمبر بروز ہفتہ کو ڈسٹرکٹ لیول کی شاندار سائنس و أرٹس نمائش کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

سائنسی نمائش میں ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے ذہین طالب علم شاندار سائنس و أرٹس کے ماڈلز اپنے اساتذہ کی رہنمائی سے تیار کریں گے۔اس یادگار سائنسی و أرٹس نمائش کے مہمان خصوصی ڈویژنل کمشنر جناب فیصل احمد عقیلی ہوں گے جبکہ مہمان اعزازی اپسما کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ و معززین تھرپارکر ہوں گے۔

(جاری ہے)

مشاورتی اجلاس میں اپسما ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے صدر جناب علی مراد درس، الطاف حسین جنرل سیکرٹری، سنیل کمار سینیئر نائب صدر , امتیاز بجیر نائب صدر اول، شہباز حسین نائب صدر دوئم، عبدالرحمان اوٹھو انفارمیشن سیکرٹری اور جناب دودو منگھوار نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب مل کر بھرپور محنت سے تاریخی سائنسی نمائش کا انعقاد کریں گے تاکہ ہمارے ذہین طالب علموں کو سائنس و ٹیکنالوجی و أرٹس کہ شعبوں میں مہارت حاصل ہو سکے۔