پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی معاملات بہتر کرنے اہم تبدیلیاں، نیا عہدہ تخلیق کر دیاگیا

یونیورسٹی کے مالی وسائل بڑھانے کے لئے چھ رکنی مینجمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی

منگل 26 نومبر 2024 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2024ء) پنجاب یونیورسٹی کے وسائل بڑھانے اور سکیورٹی معاملات بہتر کرنے اہم تبدیلیاں کی گئی ہے ،یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل سٹوڈنٹ افیئرز ، اسٹیٹ و سکیورٹی کا نیا عہدہ تخلیق کردیا گیا۔ڈاکٹر ریحان صادق کو ڈی جی سٹوڈنٹ افیئرز ،ا سٹیٹ اینڈ سکیورٹی کا اضافی چارج دیدیاگیا،وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے معاملات میں بہتری کیلئے نئی کمیٹی بھی تخلیق کر دی۔

(جاری ہے)

پرو وائس چانسلر ڈاکٹرخالد محمود 6 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،مینجمنٹ کمیٹی طلبا امور، اسٹیٹ و سکیورٹی سے متعلق باقاعدہ پالیسی بنائے گی۔مینجمنٹ کمیٹی یونیورسٹی کے مالی وسائل کو بڑھانے کیلئے سٹریٹجک پلاننگ کرے گی،مینجمنٹ کمیٹی یونیورسٹی کی پالیسیوں پر عملدرآمد ومانیٹرنگ یقینی بنائے گی،مینجمنٹ کمیٹی مختلف شعبہ جات میں رابطوں کا فروغ یقینی بنائے گی۔کمیٹی طلبا امور، زمینوں سے متعلق مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی،ڈی جی ڈاکٹر ریحان صادق آر او ون، آر و ٹو، سکیورٹی کے معاملات کو دیکھیں گے،لڑائی جھگڑوں ،بگڑتی معاشی صورتحال کے باعث نیا عہدہ و کمیٹی تشکیل دی گئی۔