لبنان جنگ بندی ، حزب اللہ کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، حسن فضل اللہ رکن پارلیمنٹ

بدھ 27 نومبر 2024 16:22

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2024ء) لبنانی پارلیمان کے رکن اور حزب اللہ کے سینئر رہنما حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی حزب اللہ سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان سرگرمیوں میں سرحدی علاقوں میں اپنے عوام کی بحالی میں مدد دینا اور انہیں ان کے گھروں میں واپس لانا شامل ہو گا۔ حزب اللہ علاقے میں ہونیوالی تباہی کی جگہ تعمیر نو کا کام کرے گی۔ انہوں نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :